نگرنگرسے

ملک بھر میں جھلسا دینے والی گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ، شہریوں کیلئے دوہری اذیت بن گئی

موئن جو دڑو 53 ڈگری ' دادؤمیں درجہ حرارت 51، نواب شاہ، سکھر اور سبی میں 50، جیکب آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں 49سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں جھلسا دینے والی گرمی کے ساتھ شہریوں کے لیے لوڈشیڈنگ دوہری اذیت بن گئی ہے’ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لسٹ میں موئن جو دڑو 53 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ دادؤمیں درجہ حرارت 51، نواب شاہ، سکھر اور سبی میں 50، جیکب آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں 49، ڈیرہ اسماعیل خان میں 48، بہاولپور اور تربت میں 47، مٹھی اور سرگودھا میں 46، فیصل آباد، ساہیوال، جہلم، بنوں، حیدرآباد، سکھر اور نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اٹک میں درجہ حرارت 44، اسلام آباد اور مٹھی میں 47 اور پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ لاہور میں 43 ڈگری کی گرمی 45 اور کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں 29 سے31 مئی تک گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران شہر میں پارا 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے۔

شدید گرم موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، دن ہو یا رات بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے بچے، بزرگ، نوجوان اور خواتین سب ہی پریشان ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی فراہمی میں کمی آتی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button