نگرنگرسے

نوازشریف کے بینرز پر طالبعلموں نے پتھروں کی بارش کر دی

چھوٹے بچوں کی جانب سے نوازشریف کے بینرز پر پتھروں کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) نوازشریف کی پاکستان واپسی کے سلسلے میں لائے گئے بینرز پر پہلے کالک مل دی گئی تھی جب سکول کے بچوں نے پوسٹروں پر پتھروں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پاکستان واپسی سے قبل ملک بھر میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں چند روز قبل نواز شریف کے بینروں پر پنڈی میں کالک مل دی گئی تھی لیکن اس مرتبہ ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس ویڈیو میں سکول کے ننھے منے طالبعلم چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے نوازشریف کے لگے بینرز پر پتھروں کی بارش کر رہے ہیں ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button