نگرنگرسے

ٹرین میں بچے کی پیدائش، ڈاکٹروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

ڈاکٹروں کی جانب سے ڈلیوری کا وقت اگلے ماہ کا دیا گیا تھا لیکن دوران سفر ہی خاتون مسافرکی راستے میں طبیعت خراب ہو گئی اور ٹرین کے اندر بچے کی پیدائش ہو گئی

لاہور(کھوج نیوز) ڈاکٹروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، ٹرین میں بچے کی پیدائش لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین میں روہڑی کے قریب بچے کی پیدائش ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد نبی اپنی بیوی زہرہ بتول کے ساتھ لاہور سے کراچی جا رہے تھے روہڑی کے مقام پر رات تین بجے کے قریب خاتون کی طبیعت خراب ہوئی ٹرین میں موجود خواتین نے فوراً خاتون کو ڈلیوری میں مدد دی ۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ڈلیوری کا وقت اگلے ماہ کا دیا گیا تھا لیکن دوران سفر ہی خاتون مسافرکی راستے میں طبیعت خراب ہو گئی اور ٹرین کے اندر بچے کی پیدائش ہو گئی فیملی اکنامی کلاس میں سفر کر رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button