نگرنگرسے
پشاور، گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری نہروں اور دریائوں کا رخ کرنے پر مجبور
شہر مکا درجہ حرارات بڑھنے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ سمیت گلی ، محلوں میں ناقص مشروبات اور ائس کریم کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے
پشاور(کھوج نیوز، آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، شہری گرمی کی شدت کم کرانے کے لئے نہروں اور دریاوں کا رخ کرنے لگے۔شہر مکا درجہ حرارات بڑھنے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ سمیت گلی ، محلوں میں ناقص مشروبات اور ائس کریم کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے ناقص مشروبات اور آئس کریم کے استعمال سے بچے گلے کے بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ شہر میں ناقص مشروبات کی فروخت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر لیں،تاکہ شہریوں اور خصوصا چھوٹے بچوں کو غیر معیاری مشروبات کے استعمال پہنچنے والے نقصانات سے بچاسکیں۔