نگرنگرسے

پنجاب اور وفاقی حکومت کے 21 ادارے واسا راولپنڈی کےکروڑوں روپے کےنادہندہ نکلے

نادہندہ سرکاری محکموں کے 8 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں، نادہندہ ادارے واسا کے پانی کے وسائل استعمال کر کے بل ادا نہیں کرتے

راولپنڈی (کھوج نیوز )پنجاب اور وفاقی حکومت کے 21 ادارے واسا راولپنڈی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ واسا ذرائع کے مطابق نادہندہ سرکاری محکموں کے 8 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں، نادہندہ ادارے واسا کے پانی کے وسائل استعمال کر کے بل ادا نہیں کرتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ذمے ایک کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار سے زائد روپے جبکہ محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ذمے ایک کروڑ 93 لاکھ سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔

ٹی ایم اے 3 کروڑ 28 لاکھ سے زائد روپے کا نادہندہ ہے جبکہ پولیس، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ 71 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت، میٹرو بس سروس اور پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد جبکہ ہاو¿سنگ ڈیپارٹمنٹ، آر ڈی اے اور پی ٹی سی ایل 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن، محکمہ جنگلات، واپڈا، انکم ٹیکس بھی واسا کے نادہندہ ہیں۔واسا راولپنڈی نے تمام نادہندہ محکموں کو بقایاجات ادا کرنے کے نوٹس جاری کر دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button