نگرنگرسے

پولیس کی کارروائی، شہریوں سے بکرے چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان نے پہلے کارچھینی بعد میں شہری سے بکرے چھینے اور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کربکرے لیکرفرارہوگئے تھے' ملزم 10سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے: ڈی آئی جی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں شہریوں سے بکرے چھین کر فرار ہونے والے گروہ کو لاہور کے علاقہ سمن آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنعں سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے گئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے پہلے کارچھینی بعد میں شہری سے بکرے چھینے اور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کربکرے لیکرفرارہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ بکرے چھیننے والے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان نے 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button