نگرنگرسے

ڈیفنس فیز 2 میں کارپرفائرنگ سےایک شخص جاں بحق

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پرسوارملزمان نےفائرنگ کی اورفرارہوگئے، بظاہرواقعہ دشمنی کا لگتا ہے

کراچی(کھوج نیوز) ڈیفنس فیز 2 میں کارپرفائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پرسوارملزمان نےفائرنگ کی اورفرارہوگئے، بظاہرواقعہ دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات کر رہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ مقتول کی ایمبرائیڈری کی فیکٹری ہے،عمر 60 سال تھی۔ پولیس نےبتایا کہ فائرنگ سے وہ شخص زخمی ہوگیا تھا جو دوران علاج دم توڑگیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نےکہا کہ مددگارون فائیو پرعینی شاہد نے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button