نگرنگرسے

کراچی، فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

دوکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے: ایس ایس پی سینٹرل

کراچی(کھوج نیوز) کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی، تیزی سے پھیلنے والی آگ 7 منزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی، آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور ایک بازر مو قع پر موجود ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے ایک شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے، آگ سے جھلسنے والا دوسرا زخمی برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ دکان میں سلنڈر لیک ہوا اس میں آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ فوم کیگدوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی، آگ متاثرہ دکانوں کے اوپر7 منزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچ گئی ہے اور ہر طرف دھواں پھیل چکا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عمارت میں 250 سے زائد دکانیں اور تقریبا 450 رہائشی فلیٹ ہیں۔ آگ مارکیٹ کی پہلی گلی میں لگی، جہاں کپڑے کی دکان ہے، جس دکان میں آگ لگی اس کا دکاندار جھلس کر زخمی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button