نگرنگرسے
کراچی ایئرپورٹ پرکاروائی، برتنوں میں چھپائی گئی منشیات برامد
دوحا (قطر) کی پرواز پر جانے کیلئے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی
کراچی(کھوج نیوز) ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برامد کرکے مسافر کو گرفتارکرلیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحا (قطر) کی پرواز پر جانے کیلئے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔