نگرنگرسے

کراچی: بائیو کیمیکل انجینئر کےقتل کا مقدمہ درج

مقتول کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد کی مقامی مسجد میں ادا کردی گئی

کراچی(ویب ڈیسک) سپر ہائی وے کے قریب بائیو کیمیکل انجینئر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتول کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد کی مقامی مسجد میں ادا کردی گئی۔ گزشتہ روز سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے قتل ہونے والے بائیو کیمیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ تھانہ سچل میں مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

 پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول کے لاپتہ ہونے والے موبائل فونز کوئٹہ ٹاؤن کے عقب سے برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد گھریلو ملازمت کرتے ہیں جبکہ دونوں افراد نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ یہ فونز انہیں قریب ہی سڑک پر ملے تھے۔

مقتول کی گاڑی کا تا حال کچھ پتا نہیں لگ سکا، پولیس کی جانب سے مقتول صہیب کا کال ڈیٹا اور روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کرنا شروع کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے خول کو بھی فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صہیب ناصر کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں واقعے صدیق اکبر مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button