نگرنگرسے
کوئٹہ میں قتل ہونیوالا امام مسجد کون تھا؟ شناخت ہو گئی
کوئٹہ میں قتل ہونے والے امام مسجد عمرجان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے اور طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے
کوئٹہ(کھوج نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گزشتہ ہفتے قتل کیے جانے والے امام مسجد کون تھا ؟ اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امام مسجد عمرجان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے اور طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر جان طالبان کمیٹی کے رکن تھے اور کئی سال سیکوئٹہ میں مقیم تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔