نگرنگرسے

گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 70 ملازمین کی حالت خراب، اسپتال منتقل

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ملازمین میں سے7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

گوجرانوالہ(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت بگڑگئی، انتظامیہ نے متاثرہ ملازمین کو اسپتال منتقل کردیا۔

کھوج نیوز نمائندہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ملازمین میں سے7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد ہی سب کی حالت خراب ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے مطابق کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button