نگرنگرسے

 موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی

پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا ہے

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی۔ پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا ہے، ملزمان فیروزآباد کے علاقے میں وین رکوا کر سوار ہوئے اور 45 منٹ بعد ملزمان ڈرائیور کو اتار کر وین لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور کا بیان فیروزآباد تھانے میں قلمبند کیا جائے گا۔

صدر کیڈا محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button