نگرنگرسے

پاکپتن: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی احاطہ عدالت میں قتل

لڑکی پسند کی شادی کے بعد بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی جسے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا

پاکپتن(کھوج نیوز) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا’ لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمود کی عدالت میں پیش ہوئی تھی لڑکی کی یہ دوسری شادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ کھوج نیوز نے بتایا ہے کہ لڑکی پسند کی شادی کے بعد بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی جسے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی، لڑکی کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button