نگرنگرسے

پولیس وردی میں ملبوس مسلح ڈاکو شہری سےگاڑی چھین کرفرار

ڈکیتی کے واردات کے خلاف کھوسو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شاہراہ پر دھرنا دے دیا

جیکب آباد (کھوج نیوز) جیکب آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح ڈاکو شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے واردات کے خلاف کھوسو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث گڑھی خیرو اور جیکب آباد شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرین نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو عاشق کھوسو سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ وہ پولیس کی وردی میں تھے۔ اس نوعیت کی وارداتوں کے باعث شہری خود کو انتہائی غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ پولیس علاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی وارداتوں کا نوٹس لے کر شہریوں کے لیے حقیقی تحفظ یقینی بنایا جائے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی جارہی ہے۔ اندرونِ سندھ بھی ڈاکو بیشتر علاقوں میں کسی خوف کے بغیر دندناتے پھر رہے ہیں اور شہری کہیں بھی محفوظ دکھائی نہیں دیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button