نگرنگرسے

کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویراورویڈیوز،ملزم کوگرفتارکرلیا گیا

ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز نہ صرف آن لائن بلکہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کرنے میں ملوث تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز)کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویراورویڈیوز،ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز نہ صرف آن لائن بلکہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں اور متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button