نگرنگرسے

26روز قبل اغواء ہونیوالا بچہ کچے کے علاقہ سے بازیاب

کچے میں آپریشن کے دوران اطلاع ملی کہ ڈاکو بچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی

کنڈھ کوٹ (کھوج نیوز) کندھ کوٹ سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے بازیاب کراو لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا تھا کہ ملھیر اسٹاپ کے مقام سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچہ کو بازیاب کر الیا گیا ہے،کچے میں آپریشن کے دوران اطلاع ملی کہ ڈاکو بچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئیموقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ جمعرات کے روز تاوان وصولی کے لیے ڈاکوں نے زنجیروں میں جکڑے بچے کی ویڈیو وائرل کی تھی۔ پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ بچے کی بازیابی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button