نگرنگرسے

سی ٹی او راولپنڈی کا آٹا تقسیم پوائنٹس کے اردگرد نو پارکنگ کو فوری ہٹانے کا حکم

چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کا مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی انتظامات کا جائزہ ' ارد گرد نو پارکنگ کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر’ آن لائن) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے گزشتہ روزلیاقت باغ، ڈبل روڈ سمیت دیگر مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پوائنٹس کا دورہ کیااورآٹا تقسیم پوائنٹس کے ارد گرد نو پارکنگ کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پرتیمور خان نے کہاکہ تمام سرکل افسران اپنے سرکل میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر پارکنگ و دیگر ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریںاور وہاں موجود ڈیوٹی کو گاہے بگاہے چیک بھی کریں ۔ پوائنٹس کے اردگرد کسی قسم کی رانگ پارکنگ نہ ہونیں دیں اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

مسیحا قاتل بن گئے، غلط انجکشن سے نوجوان کی ہلاکت، ورثاء سراپا احتجاج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button