آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسیوں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد کا پلان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25ء میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائچ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد کا پلان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔