اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں روزہ مرہ کی اشیاء پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر منظر پر آ گئی-
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلز ٹیکس بڑھانےکی تجویز ہے جس کے تحت امپورٹڈ ڈبے کے دودھ پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈبے میں بند گوشت اور مچھلی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تیاریاں جارہی ہیں جب کہ ڈبے میں بند مرغی اور اس کی دیگر اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے