پاکستان

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو شہباز شریف کیا کریں گے؟ پتا چل گیا

اگر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے معاہدہ نہ ہوا تو قوم کو اعتماد میں لیں گے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو شہباز شریف کیا کریں گے؟ پتا چل گیا، تفصیلات سامنے آنے کے بعد پوری قوم سمیت تمام سیاستدان ہل کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امید ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا، اگر اس میں تاخیر ہوئی تو قوم کو اعتماد میں لیں گے، اللہ نے اس ملک کو بڑے وسائل سے نوازا ہے، کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا 2018 میں آنے والی فسطائی حکومت نے تمام منصوبے ٹھپ کر دیے تھے، سی پیک کے تمام منصوبے ختم کر دیے گئے، گزشتہ حاکم کے پاس ایک ہی کام تھا کہ کس طرح اپوزیشن کو دیوار سے لگائے، اگر وہ محنت کرتا تو آج پاکستان کی معیشت کا یہ حال نہ ہوتا، ن لیگ نے جب اپریل 2022 میں اقتدار سنبھالا تو پچھلی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ چکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button