پاکستان

آئی ایم ایف معاہدہ، حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی

آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ مذاکرات کا تیسرا دور میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ کو پورا کرنے کے لئے عوام پر بجلی گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔ 51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button