پاکستان

آئی ایم ایف نے 2024ء میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کی پیشگوئی کر دی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کم ہونے اور ملازمتوں کے مواقع بڑھنے کی نوید سنائی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2024ء میں پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کی پیشگوئی کر دی جس کے بعد پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی۔ اس رقم کی منظوری کے اعلامیے کے ساتھ پاکستان کے اکنامک انڈیکٹرز بھی ایک جدول کی شکل میں جاری کیے گئے۔ آئی ایم ایف کے مطابق سال 2024 کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر 18 فیصد پر آجائے گی۔ سال بھر کے دوران اوسطا مہنگائی کی شرح 24 فیصد رہے گی جو دسمبر کی شرح 29.4فیصد سے کم ہے۔

سال 2023 میں مہنگائی کی اوسط شرح 29.2 فیصد رہی جب کہ 2022 میں مہنگائی کی اوسط شرح 12.1 فیصد تھی۔ رواں سال کے دوران بیروزگاری میں بھی کمی ہوگی۔ بیروزگاری کی شرح 2023 میں 8.5 فیصد رہی جو کم ہو کر 8 فیصد ہو جائے گی۔ 2022 میں یہ شرح 6.2 فیصد تھی۔ اسی طرح آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں برس بجٹ خسارہ کم ہوگا جب کہ بیرونی قرضوں میں بھی کمی آئی گی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں 2023 میں فی کس آمدن 1,456 امریکی ڈالر رہی۔ غربت کی شرح 21.9 فیصد ہے جب کہ پاکستان کی برآمدات 2022 کے اعدادوشمار کے حساب سے 19.3 ارب ڈالر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button