پاکستان

آئی ایم ایف کے مشن چیف نے پاکستانی حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی

آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے: ناتھن پورٹر

اسلام آباد (کھوج نیوز) آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے پاکستانی حکومت کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے اور معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے یقین دہانی کروائی کے معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔ ناتھن پورٹر کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button