پاکستان

آئی جی پنجاب مسلم لیگ ن کا ٹائوٹ، عمر ایوب نے دہشتگرد قرار دیدیا

آئی جی پنجاب اگر مسلم لیگ ن کے ٹائوٹ نہیں ہیں تو پھر کیا ہیں؟ ہم آئی جی پنجاب کو ٹائوٹ نہیں گلو بٹ کا لقب دے دیتے ہیں: عمر ایوب

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو مسلم لیگ ن کا ٹائوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے نیچے ان ڈسپلن فورس کام کر رہی ہے جو ایک دہشت گرد فورس بن چکی ہے ۔ جس کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے لئے ٹائوٹ کے الفظ مناسب نہیں ہے اس لیے میں ان الفاظ کو حذف کرتا ہوں ۔ جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آئی جی پنجاب ٹائوٹ نہیں ہے ؟ چلیں ٹائوٹ نا سہی مسلم لیگ ن کا گلو بٹ قرار دے دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button