پاکستان

آئی پی پی کا پہلا جلسہ، علیم خان بھی عمران خان کی ڈگر پر چل نکلے

آئی پی پی حکومت میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کرے گی'300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے ہوگا: علیم خان

جہانیاں(نمائندہ کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان پارٹی کے پہلے جلسے میں ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ڈگر پر چل نکلے ہیں اور عوام کو نیا لالی پاپ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں آئی پی پی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی فری دیں گے۔ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ چاہتے تھے کہ نیا پاکستان بنے اور باریاں لگانے والوں سے جان چھوٹے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے دل میں اور رہیں گے اور ایک نیا پاکستان بنانے کی کوشش میں ہے ۔ ہم عوام دوست سسٹم لانا چاہتے ہے ، صاف پانی ، بے روزگاری کا خاتمہ ، خواتین کے لیے تکنیکی بنیاد پر روزگار کا سسٹم بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button