پاکستان

آج کا دن کیسا گزرے گا؟ ستارے کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

دلو، حمل، جوزا، اسد، میزان، قوس، جدی، حوت، ثور، سرطان، سنبلہ اور عقرب کے ستاروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے اچھی اور بری خبر دونوں

برج حمل

مشکلات پیدا کرنے والے بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ آپ اب کھل کر میدان میں آ سکتے ہیں۔ آج آپ کی ایک مالی مدد بھی ہو سکتی ہے اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔

برج ثور

صورتحال بدستور تیزی سے نہ صرف بدل رہی ہے بلکہ آپ کے حق میں ہو رہی ہے آپ جن کاموں میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر ڈالیں ان شااللہ بہتری ملے گی۔

برج جوزہ

آپ نے بہت برداشت کیا اب صورت حال بدل رہی ہے اب حالات نے آپ کو بہت کچھ سمجھایا ہے تو اس پر غور بھی کریں مومن کبھی بھی ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔

برج سرطان

توکل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آنے والے دن کافی مہربان ہوں گے آج دوپہر سے آپ کے لئے اچھی خبریں کرنا شروع ہو جائیں گی بس اپنی نیت صاف رکھیں۔

برج اسد

جس جس پر اعتبار کیا اس نے آپ کے ساتھ دھوکا ہی کیا۔ اب بہتر ہے کہ خود ہی اپنے قدم پیچھے کر لیں اور ان سب سے ہٹ کر نئی زندگی شروع کریں۔ آج سے ہی انداز ہو جائے گا۔

برج سنبلہ

آپ کیوں ہر بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اس وقت ایسی کوشش نہیں ہے جو آپ کو تنگ کر سکے۔ آج کا دن آپ کو مستقبل کے بارے میں بھی اہم خبر دے رہا ہے۔

برج میزان

آپ کو ذہنی سکون نہیں آ رہا اور وہ ملے گا نماز اور صبر سے جو آپ میں نہیں ہے توبہ کریں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر کے چلیں پھر دیکھیں۔

برج عقرب

اس وقت آپ کی ایک روحانی خواہش پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ شاید کسی اہم منزل کے قریب ہوں آج آپ بس اچھی سوچ کے ساتھ قدم اٹھائیں۔

برج قوس

کاروباری حضرات اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ آج نوکری وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھا دن ہے اور سفر کے خواہشمند کو بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج جدی

آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اس نے آپ کو سب سے الگ کر دینا ہے۔ ویسے بھی بہت سے قریبی آپ سے ذہنی طور پر بھی دور ہو رہے ہیں۔

برج دلو

آپ کیوں اس کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جو آپ کے لئے مشکل ہے۔ ان دنوں آپ کو تھوڑی سی کوشش سے بھی انشااللہ کامیابی ملے گی پھر رسک لینے کی کیا ضرورت۔

برج حوت

صحت کا خاص خیال رکھیں پٹھوں اور پیٹ کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور ذہن بھی بوجھل رہے گا۔ آج کا دن اپنا صدقہ دینے اور نظر اتارنے کے لئے بھی مشورہ دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button