پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار : چینی نائب وزیر خارجہ، دونوں ملکوں میں تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button