پاکستان

آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف سے رابطہ،ہیلی کاپٹرحادثے پراظہارافسوس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹرحادثے پرافسوس کااظہارکیا

راولپنڈی (کھوج نیوز)آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف سے رابطہ،ہیلی کاپٹرحادثے پراظہارافسوس ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹرحادثے پرافسوس کااظہارکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مرحوم ایرانی صدراوروزیرخارجہ پاکستان کےسچے دوست تھے،دونوں رہنماوں سمیت دیگر کےانتقال سےناقابل تلافی نقصان پہنچا،پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کےایصال ثواب کیلئے دعاگوہیں۔
آرمی چیف نے سوگوارخاندانوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کےساتھ تاریخی ،ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button