پاکستان

آرمی چیف کا بلاول بھٹو سےمصحافہ ،دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ

آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں ’کمانڈ اسٹک‘ پکڑی ہوئی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ان کی آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری سے مصحافہ کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں ’کمانڈ اسٹک‘ پکڑی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button