پاکستان

آزاد امیدوار الیکشن جیت کر کونسی پارٹی میں شامل ہونگے؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی30 یا40سیٹیں لے سکتی ہے: منظور وسان

کراچی(کھوج نیوز) آزاد امیدوار الیکشن جیت کر کونسی پارٹی میں شامل ہونگے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے اپنا خواب بتا کر ملکی سیاست میں ایک نئی ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی30 یا40سیٹیں لے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button