پاکستان

آزاد کشمیر:احتجاج اورپُرتشدد مظاہروں کےبعد رینجرز طلب

ریاست بھر سے عوامی ایکشن کمیٹی کا قانون ساز اسمبلی کی جانب لانگ مارچ جاری ہے

مظفرآباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز کی طلبی کا فیصلہ کیا۔ ریاست بھر سے عوامی ایکشن کمیٹی کا قانون ساز اسمبلی کی جانب لانگ مارچ جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔

مظفرآباد میں پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاج کے باعث 3 روز سے راستے بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث میڈیکل اسٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میر پور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button