پاکستان

آزاد کشمیر کے عوامی مطالبات منظور، انٹرنیٹ بحال، آٹے کے نئے نرخ نامے جاری

آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے: چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں عوامی مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں جس کے بعد آٹے کے نئے نرخ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کیساتھ انٹرنیٹ بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی۔

دوسری جانب حکومت آزادکشمیر نے آٹے کی قیمت میں کمی اور بجلی کے نئے نرخ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے،100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button