پاکستان

آشوب چشم کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے حیران کر دینے والا بیان داغ دیا

آشوب چشم کے لیے کوئی خاص ادویات نہیں اسے قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے: نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا انکشاف

لاہور(ہیلتھ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پھیلا ہوا آشوب چشم کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے حیران کر دینے والا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام آشوب چشم بیماری کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آشوب چشم کی وجہ سے ادویات مارکیٹ میں قلت ہوئی، آنکھوں کی ادویات بلیک میں فروخت ہوئیں، افسوس ہے کہ آئی ڈراپس پر منافع خوری ہورہی ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ آشوب چشم کے لیے کوئی خاص ادویات نہیں، آشوب چشم کو قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا میں ڈینگی صرف بچوں کی بیماری ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جہاں ڈینگی بڑوں میں ہے، پاکستان میں ڈینگی مردوں میں زیادہ ہوتا ہے اور پاکستان میں ڈینگی کی بیشتر اقسام رپورٹ ہورہی ہیں، ہمارے لیے ڈینگی کا تدارک ایک مشکل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حکومتوں نے ڈینگی اسپرے کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا، ڈینگی اسپرے کر کے مچھر میں قوت مدافعت پیدا ہوئی، جن ملکوں نے ڈینگی پر قابو پایا وہاں ڈینگی اسپرے نہیں کیے گئے۔ نگران وزیر صحت کا کہنا تھاکہ دنیا میں بہت تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور دنیا میں انسانوں کی موت جنگوں سے نہیں وائرس سے ہونی ہے، وائرس نے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button