پاکستان

آشیانہ اقبال ہائوسنگ ریفرنس، شہباز شریف کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں: نیب وکیل وارث جنجوعہ

لاہور(کھوج نیوز) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذوالقرنین نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، تمام ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔ بعدازاں احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button