پاکستان

آٹزم سےمتاثرہ بچے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں پہلا سرکاری اسکول بنانےکا اعلان کردیا

مریم نواز نے بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کا پہلا سرکاری اسکول بنانے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز نے بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب مریم نواز نے سات لاکھ طلبہ کو چشمہ اور آلۂ سماعت فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمن کمپنی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button