پاکستان

آڈیو لیک کیس:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرفرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نےکی

اسلام آباد(کھوج نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔کھوج نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نےکی ، سماعت کےآغازمیں علی امین گنڈاپورکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔ جسےعدالت نے منظورکرلیا۔ عدالت نےعلی امین گنڈا پوراورشریک ملزم اسد خان پرفرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقررکر دی۔ جس کےبعد عدالت نےآڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button