پاکستان

اتحادی حکومت کو شکست فاش، اسٹیبلشمنٹ کی جیت، انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم

نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے بنانے پر اتفاق ہوا تھا ، انوار الحق کاکڑ پر کا نام فائنل کر کے سمری صدر کو بھیج دی گئی: راجہ ریاض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 13جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں ایک بار پھر شکست فاش کا سامنا، بلوچستان کی پرو اسٹیبلشمنٹ جماعت باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ بازی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی، جس میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پرمشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے نشست ہوئی،3نام انہوں نے اور3نام میں نے دیے، آج کی نشست میں وزیراعظم اور میں نے اپنے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا اور اتفاق ہواکہ جوبھی وزیراعظم ہوچھوٹے صوبے سے ہو۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے، میرااپوزیشن لیڈرکاکردارختم ہوگیا ہے۔واضح ہو کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی باپ پارٹی کے متعلق 2018ء کے الیکشن سے پہلے یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ یہ جماعت صوبہ میں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے مفادات کا تحفظ بھی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button