پاکستان
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر راولپنڈی میں فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے جج اور ان کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا
راولپنڈی(کھوج نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں جبکہ ان کا عملہ بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم جج اور ان کا عملہ محفوظ رہا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر راولپنڈی میں فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے جج اور ان کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کردیا۔