پاکستان

اخترمینگل نےنگران وزیراعظم کی تقرری پرنوازشریف کو خط کیوں لکھا؟

سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تقرری پر برہمی کا اظہارکرتےہوئےنوازشریف کوخط لکھ دیا

 لاہور (کھوج نیوز)اخترمینگل نےنگران وزیراعظم کی تقرری پرنوازشریف کو خط کیوں لکھا؟اہم وجہ سامنے آگئی ، سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تقرری پر برہمی کا اظہارکرتےہوئےنوازشریف کوخط لکھ دیا ۔ کھوج نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے خط میں لکھا ہے کہ جن مسائل کا ذکر 22 جولائی 2022 کو کیا، ان میں اضافہ ہوتا چلا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ مسائل میں اضافے کا الزام کسی پر ڈالنے کی بجائے اپنی شومئی قسمت کو ہی ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف  اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے بطور نگران وزیراعظم تقرری کے فیصلے پر اتفاق کیا تھا، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اسی فیصلے پر ناراض دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button