پاکستان

اراکین پارلیمنٹ کےترقیاتی اسکیموں کےفنڈزختم،آئی ایم ایف کا حیران کن مطالبہ

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کرتےہوئےآئی ایم ایف کی تجویزپراراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈزختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے

 اسلام آباد(کھوج نیوز)اراکین پارلیمنٹ کےترقیاتی اسکیموں کےفنڈزختم،آئی ایم ایف کا حیران کن مطالبہ سامنے آگیا ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال2024-25 کےبجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سےوفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کرتےہوئےآئی ایم ایف کی تجویزپراراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈزختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق الیکشن سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61ارب روپےکی اسکیمیں دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کا ترقیاتی بجٹ 26ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے سے کم کے 32ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویزے کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب روپے سے کم کے 173 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button