پاکستان

اہم کیسز دیکر عدالتی کارروائی کو متاثر کیا گیا: عمر عطاء بندیال کے بیان نے ہلچل مچا دی

چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کا کہنا ہے کہ فروری 2023ء میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)اہم کیسز دیکر عدالتی کارروائی کو متاثر کیا گیا: عمر عطاء بندیال کے بیان نے ہلچل مچا دی، چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کا کہنا ہے کہ فروری 2023ء میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، شدید تنقید کے باوجود میں نے اس سال صرف ایک ازخود نوٹس لیا۔ عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں، گزشتہ سال اس تقریب میں عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی، ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیرِ التواء مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کر سکے، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی، جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button