پاکستان

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ رابطہ، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ فائنل

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کی اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کی فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں جہاں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کی اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی وہیں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دورے کیلئے ابتدائی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button