پاکستان

اسد عمر پر کون کون سے مقدمات درج، عدالت کا بڑا حکم، پولیس کی دوڑیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز)اسد عمر پر کون کون سے مقدمات درج، عدالت کا بڑا حکم، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت کی۔اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات ہیں، ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے کیسز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ ادھر اپنا ویک اینڈ انجوائے کرنا چاہتے ہیں؟،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button