پاکستان

اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے روابط ختم کر دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو کس بات پر خطرناک نتائج کی دھمکی لگائی؟ تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معزز ججز کی توہین میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے، 2 سال میں پی ٹی آئی اور ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں۔ اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ججز کو مکمل انصاف فراہم کریں، جن کی سربراہی میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں اور فائدہ پہنچا ان ہی کو کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے، اس سے عدلیہ کی عزت دا پر لگی ہے۔

اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاق نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلی کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ تاحال خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط لکھنے کے بارے میں کہا کہ ججز پر دبا ڈالا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button