پاکستان

اسد قیصر کی گرفتاری،،پرویز خٹک پر ملبہ ڈال دیا گیا

شعیب شاہین کا کہنا تھا اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسد قیصر کی گرفتاری،،پرویز خٹک پر ملبہ ڈال دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کی ذمے داری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک پر ڈال دی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ انہیں اسد قیصر نے خود پرویز خٹک کے کردار سے متعلق بتایا تھا۔شعیب شاہین کا کہنا تھا اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا اس لئے اسد قیصر کی معلومات کے مطابق پرویز خٹک کا ان کی گرفتاری میں کردار ہے۔ 
 یاد رہے کہ اسد قیصر کو دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button