پاکستان
اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج سےشروع ہوگا
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج رات سےشروع ہوگا، شہر کے گردو نواح کےعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی
اسلام آباد (کھوج نیوز)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اوربالائی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج رات سےشروع ہوگا، شہر کے گردو نواح کےعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی اور یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سکھر،جیکب آباد،کشمور،لاڑکانہ اوردادومیں 17 اور 18 مئی کوبارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب 23 سے 27 مئی کےدوران پنجاب اورسندھ میں شدید گرمی کی لہرکا امکان ہے۔آج جیکب آباد اوردادو میں سب سےزیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا ہے۔ لاڑکانہ،سکھراورخیرپورمیں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد 43 اورکراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔