پاکستان

اسٹاف لیول معاہدے کیلیےاہم پیشرفت،آئی ایم ایف کا اعتراف

مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کو ایک نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت سپورٹ کیا جا سکتا ہے جس کیلیے پاکستان کیساتھ ورچوئل بات چیت کا عمل جاری ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6سے 8ارب ڈالرکا نیا 3سالہ قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔ جیولی کوزیک نے پاکستان کیساتھ ممکنہ نئے قرض معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن نے13 سے تئیس مئی دوہزار چوبیس تک پاکستان کا دورہ کیا اور اس میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button