پاکستان
اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان برف پگھلنے لگی
9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی تائید کر دی
راولپنڈی (کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان برف پگھلنے لگی، سابق وزیراعظم نے کور کمانڈر کانفرنس اعلامیے کی تائید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس اعلامیہ کی تائید کرتا ہوں اور 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے اور 9 مئی کے واقعات پرکمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی نکالی جائیں تا کہ اس واقعات میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نا تو فوج کے خلاف ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا تصادم چاہتے ہیں ۔