پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ، عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے کو خصوصی ٹاسک دیدیا

علی امین گنڈا پور کی ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہوئی جہاں سے وہ خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچے اور وہاں سے ایک بار پھر واپس وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو خصوصی ٹاسک دیدیا جس کے بعد وہ متحرک ہو چکے ہیں۔

واضح ہو کہ علی امین گنڈا پورا نے ایس آئی ایف سی اجلاس کے دوران بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علیحدگی میں بات کرنے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں نظر انداز کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہوئی جہاں سے وہ خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچے اور وہاں سے ایک بار پھر واپس وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران اور وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی باضابطہ بات چیت میں علی امین اپنے جارحانہ انداز کے بالکل برعکس رویئے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر بجلی اویس لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس میںعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست اور ان کی انتظامی ذمہ داری علیحدہ رہنا چاہیے اور انہیں آپس میں ملانا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارا اداروں کے ساتھ کوئی ٹکراو نہیں، گورنر کی پالیسی سے بھی کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کرنا ہوگی۔کہا جاتا ہے کہ بند کمرے میں ہونے والی ملاقاتوں میں علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکام کو بھی یہی بات بتائی ہے۔ چند وفاقی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ایک ذریعے نے وزیراعلی کے پی کے طرز عمل کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ تعاون کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button